اتحاد ایئر ویز نے پاکستان کے لئے پروازوں میں اضافہ کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اتحاد ائیرویز نے 16 جولائی سے پاکستان کے لئے اپنی پروازوں میں اضافہ کرے گا۔


تفصیلات کے مطابق اتحاد ائیر ویز پاکستان کے لئے ہفتہ وار 12 پروازیں آپریٹ کرے گی، لاہور کے لئے 7 ،اسلام آباد کے لئے 2 اور کراچی کے لئے 3 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

اتحاد ائیر ویز نے پاکستان سے جانے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کر دی ہے۔ غیر ملکی ائیر لائن اتحاد ائیرویز سے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

پرواز سے قبل مسافروں کو 96 گھنٹے کے اندر اپنا ٹیسٹ کروانا پڑے گا اور یہ شرط 16 جولائی سے ہی لاگو ہوگی۔اتحاد ائیرویز کے لئے چغتائی لیبارٹریز سے کروایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول قرار دیا ہے۔

اس سے قبل 8 جولائی کو ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کے لئے اپنی باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا تھا کہ مسافر قومی ایئر لائن کے ذریعے پاکستان سے دبئی ، شارجہ ابوظہبی اور العین جاسکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پی آئی اے متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں چلا رہی تھی ، لیکن اجازت ملنے کے بعد ، مسافروں کی سہولت کے لئے باقاعدہ پروازیں چلائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post