سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے عمان اور ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئر لائنز میں کام کرنے والے 21 پائلٹوں کے لائسنسوں کی تصدیق کردی۔



اے آر وائی نیوز کی خبر کے مطابق ، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے منگل کے روز عمان اور ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئر لائن میں کام کرنے والے 21 پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق اور منظوری دے دی ہے۔

عمان اور ہانگ کانگ کے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کو ایک خط لکھ کر عمان اور ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرلائنز میں کام کرنے والے 21 پائلٹوں کے لائسنسوں کے بارے میں وضاحت طلب کی تھی۔

 ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے لائسنسوں کے فرانزک آڈٹ کے بعد لائسنسوں کو صحیح قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ 18 پاکستانی پائلٹ عمان اور تین ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئر لائن میں کام کررہے ہیں۔

 گذشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 17 پاکستانی پائلٹوں میں سے 16 کے لائسنس کی تصدیق کی تھی جو اس وقت ملائشیا ایئر لائنز میں ملازم ہیں۔

ملائشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ایم) نے پاکستانی حکام سے جعلی لائسنسوں کی حالیہ اطلاعات کے پیش نظر آپریٹر کے ذریعے ملازم پائلٹوں کی معلومات فراہم کرنے کو کہا تھا۔

 یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ (یو ایس) ، یورپی یونین (ای یو) ، برطانیہ ، افریقی ایئر لائنز اور بحرین حکومت سمیت متعدد ممالک نے بھی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے لائسنس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد تفصیلی معلومات فراہم کرنے کو کہا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post