سیاحت کے فروغ کے لیے قومی ایئرلائن کا بڑا فیصلہ


کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سیاحت کے فروغ کے لیے کراچی سے اسکردو پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، اس اقدام کے ذریعے سیاحوں کو زبردست سفری سہولت میسر آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسکردو پرواز آپریٹ کر نے سے کراچی کے شہریوں خصوصی طور پر گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو سفری سہولت میسر ہوگی، جبکہ گھومنے پھرنے اور سیرسپاٹوں کے شوقین شہری گلگت کے مختلف سیاحتی مقامات کے پر منفرد نظاروں سے لطف اندوز بھی ہوسکیں گے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی جانب سے کراچی سے اسکردو پروازیں چلانے کے حوالے سے کام شروع کردیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) پی آئی اے نے سیلز مینیجرز کو روٹ کو ممکن بنانے کی ہدایات کردی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ ہوں گی،پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) اسکردو کے لیے ایئر بس 320 استعمال کرے گی، موسم کی خرابی کی صورت حال میں پرواز اسلام آباد اتاری جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post