کوویڈ 19 کے پیش نظرسی اے اے نے سفری ہدایت نامہ جاری کردیا




سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا کے پیش نظر ڈھائی گھنٹے سے کم دورانیہ کی پروازوں پر کھانا فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی۔

 ذرائع کے مطابق پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مذکورہ اقدام کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا ہے، کرونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نئی سفری پالیسی 31 اگست تک نافذالعمل رہے گی جس کا حکم نامہ شعبہ ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

اس دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئرپورٹ پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رکھی ہے اور مسافروں کو طیارے میں بٹھانے سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں پر بھی جراثیم کش اسپرے کرنا لازمی ہوگا اور جہاز کے کپتان کا انتظامات پر تسلی کا اظہار کرنا لازمی ہوگا۔

ڈومیسٹک پروازوں کے لیے ائیر لائن اور سول ایوی ایشن کے حکام پر انتظامات، جراثیم کش اسپرے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے ائیر لائن اور سول ایوی ایشن حکام کے دستخط لازمی ہوں گے۔

حفاظتی سوٹ ، دستانے ، سرجیکل ماسک ، چشمیں ، اور این-95 ماسک وغیرہ پر مشتمل ضروری سامان طیارے میں رکھے جائے گئے اور جہاں ممکن ہو ایک سیٹ چھوڑ کر بورڈنگ پاس جاری کیا جائے تاکہ سماجی فاصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post